قرآن کریم کے معانی کا ترجمہ - اردو ترجمہ * - ترجمے کی لسٹ

XML CSV Excel API
Please review the Terms and Policies

معانی کا ترجمہ سورت: سورۂ اِخلاص   آیت:

سورۂ اِخلاص

قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ ۟ۚ
آپ کہہ دیجئے کہ وه اللہ تعالیٰ ایک (ہی) ہے.
عربی تفاسیر:
اَللّٰهُ الصَّمَدُ ۟ۚ
اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے.(1)
(1) یعنی سب اس کے محتاج ہیں، وہ کسی کا محتاج نہیں۔
عربی تفاسیر:
لَمْ یَلِدْ ۙ۬— وَلَمْ یُوْلَدْ ۟ۙ
نہ اس سے کوئی پیدا ہوا نہ وه کسی سے پیدا ہوا.(1)
(1) یعنی نہ اس سے کوئی چیز نکلی ہے نہ وہ کسی چیز سے نکلا ہے۔
عربی تفاسیر:
وَلَمْ یَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ ۟۠
اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے.(1)
(1) اس کی ذات میں، نہ اس کی صفات میں اور نہ اس کے افعال میں۔ «لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ» (الشورى:11) حدیث قدسی میں ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”انسان مجھے گالی دیتا ہے یعنی میرے لئے اولاد ثابت کرتا ہے، حالانکہ میں ایک ہوں بےنیاز ہوں، میں نےکسی کو جنا ہے نہ کسی سے پیدا ہوا ہوں اور نہ کوئی میرا ہمسر ہے“۔ ( صحيح البخاري تفسير سورة قل هو الله أحد) اس سورت میں ان کا بھی رد ہوگیا جو متعدد خداوں کے قائل ہیں اور جو اللہ کے لئے اولاد ثابت کرتے ہیں اور جو اس کو دوسروں کا شریک گردانتے ہیں اور ان کا بھی جو سرے سے وجود باری تعالیٰ ہی کے قائل نہیں۔
عربی تفاسیر:
 
معانی کا ترجمہ سورت: سورۂ اِخلاص
سورتوں کی لسٹ صفحہ نمبر
 
قرآن کریم کے معانی کا ترجمہ - اردو ترجمہ - ترجمے کی لسٹ

قرآن کریم کے معانی کا اردو زبان میں ترجمہ: محمد ابراھیم جوناگڑھی نے کیا ہے اور اس ترجمہ کی تصحیح مرکز رُواد الترجمہ کی جانب سے کی گئی ہے، ساتھ ہی اظہارِ رائے، تقییم اور مسلسل بہتری کے لیے اصل ترجمہ بھی باقی رکھا گیا ہے ۔

بند کریں