Check out the new design

የቅዱስ ቁርዓን ይዘት ትርጉም - የኡርዱኛ ትርጉም - በመሐመድ ጆናክሬ * - የትርጉሞች ማዉጫ

XML CSV Excel API
Please review the Terms and Policies

የይዘት ትርጉም ምዕራፍ: አል ዋቂዓህ   አንቀጽ:

واقعہ

اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ ۟ۙ
جب قیامت قائم ہو جائے گی.(1)
(1) واقعہ بھی قیامت کے ناموں میں سے ہے، کیونکہ یہ لامحالہ واقع ہونے والی ہے،اس لیے اس کا یہ نام بھی ہے۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
لَیْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ ۟ۘ
جس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں.
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ ۟ۙ
وه پست کرنے والی اور بلند کرنے والی ہوگی.(1)
(1) پستی اور بلندی سے مطلب ذلت اور عزت ہے۔ یعنی اللہ کے اطاعت گزار بندوں کو یہ بلند اور نافرمانوں کو پست کرے گی، چاہےدنیا میں معاملہ اس کے برعکس ہو۔ اہل ایمان وہاں معزز و مکرم ہوں گےاور اہل کفر و عصیان ذلیل و خوار۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّا ۟ۙ
جبکہ زمین زلزلہ کے ساتھ ہلا دی جائے گی.
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
وَّبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا ۟ۙ
اور پہاڑ بالکل ریزه ریزه کر دیے جائیں گے.(1)
(1) رَجًّا کے معنی حرکت واضطراب (زلزلہ) اور بس کے معنی ریزہ ریزہ ہو جانے کے ہیں۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنْۢبَثًّا ۟ۙ
پھر وه مثل پراگنده غبار کے ہو جائیں گے.
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
وَّكُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةً ۟ؕ
اور تم تین جماعتوں میں ہو جاؤ گے.(1)
(1) أَزْوَاجًا: أَصْنَافًا کے معنی میں ہے۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
فَاَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ ۙ۬— مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ ۟ؕ
پس داہنے ہاتھ والے کیسے اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے.(1)
(1) اس سے عام مومنین مراد ہیں جن کو ان کے اعمال نامے دائیں ہاتھوں میں دیئے جائیں گے جو ان کی خوش بختی کی علامت ہوگی۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
وَاَصْحٰبُ الْمَشْـَٔمَةِ ۙ۬— مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَشْـَٔمَةِ ۟ؕ
اور بائیں ہاتھ والے کیا حال ہے بائیں ہاتھ والوں کا.(1)
(1) اس سے مراد کافر ہیں جن کو ان کے اعمال نامے بائیں ہاتھوں میں پکڑائے جائیں گے۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
وَالسّٰبِقُوْنَ السّٰبِقُوْنَ ۟ۙ
اور جو آگے والے ہیں وه تو آگے والے ہی ہیں.(1)
(1) ان سےمراد خواص مومنین ہیں، یہ تیسری قسم ہے جوایمان قبول کرنے میں سبقت کرنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے والے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کو قرب خاص سےنوازے گا، یہ ترکیب ایسے ہی ہے، جیسے کہتے ہیں، تو تو ہے اور زید زید، اس میں گویا زید کی اہمیت اور فضیلت کا بیان ہے۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
اُولٰٓىِٕكَ الْمُقَرَّبُوْنَ ۟ۚ
وه بالکل نزدیکی حاصل کیے ہوئے ہیں.
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ ۟
نعمتوں والی جنتوں میں ہیں.
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَ ۟ۙ
(بہت بڑا) گروه تو اگلے لوگوں میں سے ہوگا.
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
وَقَلِیْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَ ۟ؕ
اور تھوڑے سے پچھلے لوگوں میں سے.(1)
(1) ثُلَّةٌ، اس بڑے گروہ کو کہا جاتا ہے جس کا گننا ناممکن ہو۔ کہا جاتا ہے کہ اولین سےمراد حضرت آدم (عليه السلام) سے لے کر نبی ﹲ تک کی امت کےلوگ ہیں اور آخرین سے امت محمدیہ کے افراد۔ مطلب یہ ہے کہ پچھلی امتوں میں سابقین کا ایک بڑا گروہ ہے، کیونکہ ان کا زمانہ بہت لمبا ہے جس میں ہزاروں انبیا کے سابقین شامل ہیں ان کے مقابلے میں امت محمدیہ کا زمانہ (قیامت تک) تھوڑا ہے، اس لیے ان میں سابقین بھی بہ نسبت گزشتہ امتوں کے تھوڑے ہوں گے۔ اور ایک حدیث میں آتا ہے۔ جس میں نبی ﹲ نے فرمایا ہے کہ مجھے امید ہے کہ تم جنتیوں کا نصف ہو گے (صحیح مسلم، نمبر 200) تو یہ آیت کے مذکورہ مفہوم کےمخالف نہیں۔ کیونکہ امت محمدیہ کہ سابقین اور عام مومنین ملا کر باقی تمام امتوں سے جنت میں جانے والوں کا نصف ہو جائیں گے، اس لیے محض سابقین کی کثرت (سابقہ امتوں میں) سے حدیث میں بیان کردہ تعداد کی نفی نہیں ہو گی۔ مگریہ قول محل نظر ہے اور بعض نے اولین وآخرین سے اسی امت محمدیہ کے افراد مراد لیے ہیں۔ یعنی اس کے پہلے لوگوں میں سابقین کی تعداد زیادہ اور پچھلے لوگوں میں تھوڑی ہوگی۔ امام ابن کثیر نے اسی دوسرے قول کو ترجیح دی ہے۔ اوریہی زیادہ درست معلوم ہوتا ہے یہ جملہ معترضہ ہے، فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ اور عَلَى سُرُرٍ مَوْضُونَةٍ کے درمیان۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
عَلٰی سُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍ ۟ۙ
یہ لوگ سونے کے تاروں سے بنے ہوئے تختوں پر.
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
مُّتَّكِـِٕیْنَ عَلَیْهَا مُتَقٰبِلِیْنَ ۟
ایک دوسرے کےسامنے تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے.(1)
(1) مَوْضُونَةٌ بنے ہوئے جڑےہوئے۔ یعنی مذکورہ جنتی سونے کے تاروں سے بنے اور سونے جواہر سے جڑے ہوئے تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے تکیوں پر بیٹھے ہوں گے یعنی رو در رو ہوں گے نہ کہ پشت بہ پشت۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
 
የይዘት ትርጉም ምዕራፍ: አል ዋቂዓህ
የምዕራፎች ማውጫ የገፅ ቁጥር
 
የቅዱስ ቁርዓን ይዘት ትርጉም - የኡርዱኛ ትርጉም - በመሐመድ ጆናክሬ - የትርጉሞች ማዉጫ

በሙሐመድ ኢብራሂም ጆናክሪ ተተርጉሞ በሩዋድ የትርጉም ማዕከል ቁጥጥር ስር ማሻሻያ የተደረገበት ፤ አስተያየትና ሃሳቦን ሰጥተው በዘለቄታው እንዲሻሻል መሰረታዊ ትርጉሙን ማየት ይችላሉ

መዝጋት