የቅዱስ ቁርዓን ይዘት ትርጉም - የ ኡርዱ ቋንቋ ትርጉም * - የትርጉሞች ማዉጫ

XML CSV Excel API
Please review the Terms and Policies

የይዘት ትርጉም ምዕራፍ: ሱረቱ አል ቂያማህ   አንቀጽ:

سورۂ قیامہ

لَاۤ اُقْسِمُ بِیَوْمِ الْقِیٰمَةِ ۟ۙ
میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی.(1)
(1) لا اقسم میں لا زائد ہے جو عربی زبان کا ایک اسلوب ہے جیسے ”مَا مَنَعَكَ أَلَّا تَسْجُدَ“ (الاعراف: 12) اور ”لِئَلَّا يَعْلَمَ أَهْلُ الْكِتَابِ“ (الحدید: 29) اور دیگر بہت سے مقامات میں ہے بعض کہتے ہیں کہ قسم سے پہلے کفار کے کلام کا رد ہے وہ کہتے تھے مرنے کے بعد کوئی زندگی نہیں۔لا کے زیعے سے کہا گیا ، جس طرح کہتے ہو معاملہ اس طرح نہیں ہے میں قیامت کے دن کی قسم کھاتا ہوں، قیامت کے دن کی قسم کھانے کا مقصد اس کی اہمیت اور عظمت کو واضح کرنا ہے۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
وَلَاۤ اُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ ۟
اور قسم کھاتا ہوں اس نفس کی جو ملامت کرنے واﻻ ہو.(1)
(1) یعنی بھلائی پر بھی کرتا ہے کہ زیادہ کیوں نہیں کی۔ اور برائی پر بھی، کہ اس سے باز کیوں نہیں آتا؟ دنیا میں بھی جن کے ضمیر بیدار ہوتے ہیں ان کے نفس انہیں ملامت کرتے ہیں، تاہم آخرت میں تو سب کے ہی نفس ملامت کریں گے۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَلَّنْ نَّجْمَعَ عِظَامَهٗ ۟ؕ
کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں جمع کریں گے ہی نہیں.(1)
(1) یہ جواب قسم ہے انسان سے مراد یہاں کافر اور بےدین انسان ہے جو قیامت کو نہیں مانتا۔ اس کا گمان غلط ہے، اللہ تعالٰی یقینا انسانوں کے اجزا کو جمع فرمائے گا یہاں ہڈیوں کا بطور خاص ذکر ہے، اس لیئے کہ ہڈیاں ہی پیدائش کا اصل ڈھانچہ اور قالب ہیں۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
بَلٰى قٰدِرِیْنَ عَلٰۤی اَنْ نُّسَوِّیَ بَنَانَهٗ ۟
ہاں ضرور کریں گے ہم تو قادر ہیں کہ اس کی پور پور تک درست کردیں.(1)
(1) بَنَان (پور پور) جوڑوں، ناخن، لطیف رگوں اور باریک ہڈیوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ جب یہ باریک اور لطیف چیزیں ہم بالکل صحیح صحیح جوڑ دیں گے تو بڑے حصے کو جوڑ دینا ہمارے لئے کیا مشکل ہوگا۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
بَلْ یُرِیْدُ الْاِنْسَانُ لِیَفْجُرَ اَمَامَهٗ ۟ۚ
بلکہ انسان تو چاہتا ہے کہ آگے آگے نافرمانیاں کرتا جائے.(1)
(1) یعنی اس امید پر نافرمانی اور حق کا انکار کرتا ہے کہ کون سی قیامت آنی ہے۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
یَسْـَٔلُ اَیَّانَ یَوْمُ الْقِیٰمَةِ ۟ؕ
پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب آئے گا.(1)
(1) یہ سوال اس لئے نہیں کرتا کہ گناہوں سے تائب ہو جائے، بلکہ قیامت کو ناممکن الو قوع سمجھتے ہوئے پوچھتا ہے۔ اسی لیے فسق وفجور سے باز نہیں آتا۔ تاہم اگلی ٓآیت میں اللہ تعالٰی قیامت کے آنے کا وقت بیان فرما رہاہے۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
فَاِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ ۟ۙ
پس جس وقت کہ نگاه پتھرا جائے گی.(1)
(1) دہشت اور حیرانی سے برق ،تحیر و اندھش جیسے موت کے وقت عام طور پر ہوتا ہے۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
وَخَسَفَ الْقَمَرُ ۟ۙ
اور چاند بے نور ہو جائے گا.(1)
(1) جب چاند کو گرہن لگ جاتا ہے تو اس وقت بھی وہ بےنور ہو جاتا ہے۔ لیکن جو علامات قیامت میں سے ہے، جب ہوگا تو اس کے بعد اس میں روشنی نہیں آئے گی۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ ۟ۙ
اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں گے.(1)
(1) یعنی بےنوری میں۔ مطلب ہے کہ چاند کی طرح سورج کی روشنی بھی ختم ہو جائے گی۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ یَوْمَىِٕذٍ اَیْنَ الْمَفَرُّ ۟ۚ
اس دن انسان کہے گا کہ آج بھاگنے کی جگہ کہاں ہے؟(1)
(1) یعنی جب یہ واقعات ظہور پذیر ہونگے تو پھر اللہ سے یا جہنم کے عذاب سے راہ فرار ڈھونڈے گا، لیکن اس وقت راہ فرار کہاں ہوگی؟
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
كَلَّا لَا وَزَرَ ۟ؕ
نہیں نہیں کوئی پناہ گاه نہیں.(1)
(1) وَزَرَ پہاڑ یا قعلے کو کہتے ہیں جہاں انسان پناہ حاصل کرلے۔ وہاں ایسی کوئی پناہ گاہ نہیں ہوگی۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَىِٕذِ ١لْمُسْتَقَرُّ ۟ؕ
آج تو تیرے پروردگار کی طرف ہی قرار گاه ہے.(1)
(1) جہاں وہ بندوں کے درمیان فیصلے فرمائے گا۔ یہ ممکن نہیں ہوگا کہ کوئی اللہ کی اس عدالت سے چھپ جائے۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
یُنَبَّؤُا الْاِنْسَانُ یَوْمَىِٕذٍ بِمَا قَدَّمَ وَاَخَّرَ ۟ؕ
آج انسان کو اس کے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے سے آگاه کیا جائے گا.(1)
(1) یعنی اس کے تمام اعمال سے آگاہ کیا جائے گا قدیم ہو یا جدید، اول ہو یا آخر چھوٹا ہو یا بڑا۔ ”وَوَجَدُوا مَا عَمِلُوا حَاضِرًا“ (الکھف:49)
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
بَلِ الْاِنْسَانُ عَلٰی نَفْسِهٖ بَصِیْرَةٌ ۟ۙ
بلکہ انسان خود اپنے اوپر آپ حجت ہے.(1)
(1) یعنی اس کے اپنے ہاتھ، پاؤں، زبان اور دیگر اعضاء گواہی دیں گے، یا یہ مطلب ہے کہ انسان اپنے عیوب خود جانتا ہے۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
وَّلَوْ اَلْقٰى مَعَاذِیْرَهٗ ۟ؕ
اگر چہ کتنے ہی بہانے پیش کرے.(1)
(1) یعنی لڑے جھگڑے، ایک سے ایک بہانہ کرے، لیکن ایسا کرنا نہ اس کے لئے مفید ہے اور نہ وہ اپنے ضمیر کو مطمئن کر سکتا ہے۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
لَا تُحَرِّكْ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهٖ ۟ؕ
(اے نبی) آپ قرآن کو جلدی (یاد کرنے) کے لیے اپنی زبان کو حرکت(1) نہ دیں.
(1) حضرت جبرائیل (عليه السلام) جب وحی لے کر آتے نبی (صلى الله عليه وسلم) بھی ان کے ساتھ جلدی سے پڑھتے جاتے کہ کہیں کوئی لفظ بھول نہ جائے۔ اللہ نے اپنے فرشتے کے ساتھ ساتھ اس طرح پڑھنے سے منع فرمایا۔ (صحیح بخاری' تفسہر سورۃ القیامہ) یہ مضمون پہلے بھی گزر چکا ہے ”وَلَا تَعْجَلْ بِالْقُرْآنِ مِنْ قَبْلِ أَنْ يُقْضَى إِلَيْكَ وَحْيُهُ“ (سورۃ طٰہٰ:114) چنانچہ اس حکم کے بعد آپ خاموشی سے سنتے۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
اِنَّ عَلَیْنَا جَمْعَهٗ وَقُرْاٰنَهٗ ۟ۚۖ
اس کا جمع کرنا اور (آپ کی زبان سے) پڑھنا ہمارے ذمہ ہے.(1)
(1) یعنی آپ کے سینے میں اس کا جمع کر دینا اور آپ کی زبان پر اس کی قرأت کو جاری کر دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ تاکہ اس کا کوئی حصہ آپ کی یاداشت سے نہ نکلے اور آپ کے ذہن سے محو نہ ہو۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
فَاِذَا قَرَاْنٰهُ فَاتَّبِعْ قُرْاٰنَهٗ ۟ۚ
ہم جب اسے پڑھ(1) لیں تو آپ اس کے پڑھنے کی پیروی کریں.(2)
(1) یعنی فرشتے کے ذریعے سے جب ہم اس کی قرأت آپ پوری کرلیں۔
(2) یعنی اس کے شرائع و احکام لوگوں کو پڑھ کر سنائیں اور ان کی پیروی بھی کریں۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا بَیَانَهٗ ۟ؕ
پھر اس کا واضح کر دینا ہمارے ذمہ ہے.(1)
(1) یعنی اس کے مشکل مقامات کی تشریح اور حلال وحرام کی توضیح یہ بھی ہمارے ذمے ہے اس کا صاف مطلب ہے کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے قرآن کے مجملات کی توضیح جو تخصیص بیان فرمائی ہے جسے حدیث کہاجاتا ہے یہ بھی اللہ کی طرف سے ہی الہام اور سمجھائی ہوئی باتیں ہیں اس لیے انہیں بھی قرآن کی طرح ماننا ضروری ہے۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
كَلَّا بَلْ تُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَ ۟ۙ
نہیں نہیں تم جلدی ملنے والی (دنیا) کی محبت رکھتے ہو.
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
وَتَذَرُوْنَ الْاٰخِرَةَ ۟ؕ
اور آخرت کو چھوڑ بیٹھے ہو.(1)
(1) یعنی یوم قیامت کو جھٹلانا اور حق سے اعراض، اسلئے ہے کہ تم نے دنیا کی زندگی کو ہی سب کچھ سمجھ رکھا ہے اور آخرت تمہیں بالکل فراموش ہے۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
وُجُوْهٌ یَّوْمَىِٕذٍ نَّاضِرَةٌ ۟ۙ
اس روز بہت سے چہرے تروتازه اور بارونق ہوں گے.
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
اِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ ۟ۚ
اپنے رب کی طرف دیکھتے ہوں گے.(1)
(1) یہ اہل ایمان کے چہرے ہونگے جو اپنے حسن انجام کی وجہ سے مطمئن، مسرور اور منور ہونگے۔ مذید دیدار الٰہی سے بھی لطف اندوز ہونگیں۔ جیسا کہ صحیح حدیث سے ثابت ہے اور اہل سنت کا متفقہ عقیدہ ہے۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
وَوُجُوْهٌ یَّوْمَىِٕذٍ بَاسِرَةٌ ۟ۙ
اور کتنے چہرے اس دن (بد رونق اور) اداس ہوں گے.(1)
(1) یہ کافروں کے چہرے ہونگے سیاہ اور بےرونق۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
تَظُنُّ اَنْ یُّفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ ۟ؕ
سمجھتے ہوں گے کہ ان کے ساتھ کمر توڑ دینے واﻻ معاملہ(1) کیا جائے گا.
(1) اور وہ یہی ہے کہ جہنم میں ان کو پھینک دیا جائے گا۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
كَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِیَ ۟ۙ
نہیں نہیں(1) جب روح ہنسلی تک(2) پہنچے گی.
(1) یعنی یہ ممکن نہیں کہ کافر قیامت پر ایمان لے آئیں۔
(2) تراقی، ترقوہ کی جمع ہے ۔یہ گردن کے قریب، سینے اور کندھے کے درمیان ایک ہڈی ہے، یعنی جب موت آئے گی آہنی پنجہ تمہیں اپنی گرفت میں لے لے گا۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
وَقِیْلَ مَنْ ٚ— رَاقٍ ۟ۙ
اور کہا جائے گا کہ کوئی جھاڑ پھونک(1) کرنے واﻻ ہے؟
(1) یعنی حاضرین میں سے کوئی ہے جو جھاڑ پھونک کے ذریعہ سے تمہیں موت کے پنجے سے چھڑا لے۔ بعض نے اس کا ترجمہ یہ بھی کیا ہے کہ اس کی روح کون لے کر چڑھے گا ملائکہ رحمت یا ملائکہ عذاب؟ اس صورت میں یہ قول فرشتوں کا ہے۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
وَّظَنَّ اَنَّهُ الْفِرَاقُ ۟ۙ
اور جان لیا اس نے کہ یہ وقت جدائی ہے.(1)
(1) یعنی وہ شخص یقین کر لے گا جس کی روح ہنسلی تک پہنچ گئی ہے کہ اب، مال، اولاد اور دنیا کی ہرچیز سے جدائی کا مرحلہ آگیا ہے۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
وَالْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ ۟ۙ
اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی.(1)
(1) اس سے یا تو موت کے وقت پنڈلی کا پنڈلی کے ساتھ مل جانا مراد ہے یا پے درپے تکلیفیں، بہت سے مفسرین نے دوسرے معنی کئے ہیں۔ (فتح القدیر)
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَىِٕذِ ١لْمَسَاقُ ۟ؕ۠
آج تیرے پروردگار کی طرف چلنا ہے.
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلّٰى ۟ۙ
اس نے نہ تو تصدیق کی نہ نماز ادا کی.(1)
(1) یعنی اس انسان نے رسول اور قرآن کی تصدیق کی اور نہ نماز پڑھی یعنی اللہ کی عبادت نہیں کی۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
وَلٰكِنْ كَذَّبَ وَتَوَلّٰى ۟ۙ
بلکہ جھٹلایا اور روگردانی کی.(1)
(1) یعنی رسول کو جھٹلایا اور ایمان و اطاعت سے روگردانی کی۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
ثُمَّ ذَهَبَ اِلٰۤی اَهْلِهٖ یَتَمَطّٰى ۟ؕ
پھر اپنے گھر والوں کے پاس اتراتا ہوا گیا.(1)
(1) یَتَمَطَّیٰ اتراتا اور اکڑاتا ہوا۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰى ۟ۙ
افسوس ہے تجھ پر حسرت ہے تجھ پر.
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
ثُمَّ اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰى ۟ؕ
وائے ہے اور خرابی ہے تیرے لیے.(1)
(1) یہ کلمہ وعید سے کہا جاتا ہے کہ اس کی اصل ہے، اللہ تجھے ایسی چیز سے دو چار کرے جسے تو ناپسند کرے۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَنْ یُّتْرَكَ سُدًی ۟ؕ
کیا انسان یہ سمجھتا ہے کہ اسے بیکار چھوڑ دیا جائے گا.(1)
(1) یعنی اس کو کسی چیز کا حکم دیا جائے گا، نہ کسی چیز سے منع کیا جائے گا، نہ اس کا محاسبہ ہوگا۔ یا اس کی قبر میں ہمیشہ کے لئے چھوڑ دیا جائے گا، وہاں سے اسے دوبارہ زندہ نہیں کیا جائے گا۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
اَلَمْ یَكُ نُطْفَةً مِّنْ مَّنِیٍّ یُّمْنٰى ۟ۙ
کیا وه ایک گاڑھے پانی کا قطره نہ تھا جو ٹپکایا گیا تھا؟
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰى ۟ۙ
پھر وه لہو کا لوتھڑا ہوگیا پھر اللہ نے اسے پیدا کیا اور درست بنا دیا.(1)
(1) فَسَوَّیٰ، یعنی اسے ٹھیک ٹھاک کیا اور اس کی تکمیل کی اور اس میں روح پھونکی۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَالْاُ ۟ؕ
پھر اس سے جوڑے یعنی نر وماده بنائے.
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
اَلَیْسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤی اَنْ یُّحْیِ الْمَوْتٰى ۟۠
کیا (اللہ تعالیٰ) اس (امر) پر قادر نہیں کہ مردے کو زنده کردے.(1)
(1) یعنی جواللہ انسان کو اس طرح مختلف اطوار سے گزار کر پیدا فرماتا ہے کیا مرنے کے بعد دوبارہ اسے زندہ کرنے پر قادر نہیں ہے؟
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
 
የይዘት ትርጉም ምዕራፍ: ሱረቱ አል ቂያማህ
የምዕራፎች ማውጫ የገፅ ቁጥር
 
የቅዱስ ቁርዓን ይዘት ትርጉም - የ ኡርዱ ቋንቋ ትርጉም - የትርጉሞች ማዉጫ

ወደ ኡርዱኛ በሙሓመድ ኢብራሂም ጆናክሬ የተተረጎመ የቁርዓን ትርጉም። በሩዋድ የትርጉም ማእከልም ተቆጣጣሪነት ማስተካከያ ተደርጎበታል። ዋናው የትርጉም ቅጅም ለአስተያየቶች፣ ተከታታይ ግምገማ እና መሻሻል ቀርቧል።

መዝጋት