Terjemahan makna Alquran Alkarim - Terjemahan Berbahasa Urdu * - Daftar isi terjemahan

XML CSV Excel API
Please review the Terms and Policies

Terjemahan makna Surah: Surah Asy-Syams   Ayah:

سورۂ شمس

وَالشَّمْسِ وَضُحٰىهَا ۟
قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ کی.(1)
(1) ﯾﺎ ﺍﺱ ﻛﯽ ﺭﻭﺷﻨﯽ ﻛﯽ, ﯾﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﺿﺤﲐ ﺳﮯ ﺩﻥ ﮨﮯ۔ ﯾﻌﻨﯽ ﺳﻮﺭﺝ ﻛﯽ ﺍﻭﺭ ﺩﻥ ﻛﯽ ﻗﺴﻢ۔
Tafsir berbahasa Arab:
وَالْقَمَرِ اِذَا تَلٰىهَا ۟
قسم ہے چاند کی جب اس کے پیچھے آئے.(1)
(1) یعنی جب سورج غروب ہونے کے بعد وہ طلوع ہو، جیسا کہ پہلے نصف مہینے میں ایسا ہوتا ہے۔
Tafsir berbahasa Arab:
وَالنَّهَارِ اِذَا جَلّٰىهَا ۟
قسم ہے دن کی جب سورج کو نمایاں کرے.(1)
(1) یا تاریکی کو دور کرے، ظلمت کا پہلے ذکر تو نہیں ہے لیکن سیاق اس پر دلالت کرتا ہے۔ (فتح القدیر)۔
Tafsir berbahasa Arab:
وَالَّیْلِ اِذَا یَغْشٰىهَا ۟
قسم ہے رات کی جب اسے ڈھانﭗ لے.(1)
(1) یعنی سورج کو ڈھانپ لے اور ہر سمت اندھیرا چھا جائے۔
Tafsir berbahasa Arab:
وَالسَّمَآءِ وَمَا بَنٰىهَا ۟
قسم ہے آسمان کی اور اس کے بنانے کی.(1)
(1) یا اس ذات کی جس نے اسے بنایا۔ پہلی معنی کی رو سے ما بمعنی مَنْ ہوگا۔
Tafsir berbahasa Arab:
وَالْاَرْضِ وَمَا طَحٰىهَا ۟
قسم ہے زمین کی اور اسے ہموار کرنے کی.(1)
(1) یا جس نے اسے ہموار کیا۔
Tafsir berbahasa Arab:
وَنَفْسٍ وَّمَا سَوّٰىهَا ۟
قسم ہے نفس کی اور اسے درست بنانے کی.(1)
(1) یا جس نے اسے درست کیا۔ درست کرنے کا مطلب ہے، اسے متناسب الاعضاء بنایا، بےڈھبا اور بےڈھنگا نہیں بنایا۔
Tafsir berbahasa Arab:
فَاَلْهَمَهَا فُجُوْرَهَا وَتَقْوٰىهَا ۟
پھر سمجھ دی اس کو بدکاری کی اور بچ کر چلنے کی.(1)
(1) الہام کا مطلب یا تو یہ ہے کہ انہیں اچھی طرح سمجھا دیا اور انہیں انبیا علیہم السلام اور آسمانی کتابوں کے ذریعے سے خیر وشر کی پہچان کروا دی۔ یا مطلب ہے کہ ان کی عقل اور فطرت میں خیر اور شر، نیکی اور بدی کا شعور ودیعت کر دیا۔ تاکہ وہ نیکی کو اپنائیں اور بدی سے اجتناب کریں۔
Tafsir berbahasa Arab:
قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكّٰىهَا ۟
جس نے اسے پاک کیا وه کامیاب ہوا.(1)
(1) شرک سے، معصیت سے اور اخلاقی آلائشوں سے پاک کیا، وہ آخروی فوز وفلاح سے ہمکنار ہوگا۔
Tafsir berbahasa Arab:
وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسّٰىهَا ۟ؕ
اور جس نے اسے خاک میں ملا دیا وه ناکام ہوا.(1)
(1) یعنی جس نے اسے گمراہ کر لیا، وہ خسارے میں رہا۔ دَسٌّ، تَدْسِيسٌ سے ہے، جس کے معنی ہیں۔ ایک چیز کو دوسری چیز میں چھپا دینا۔ دَسَّاهَا کے معنی ہوں گے جس نے اپنے نفس کو چھپا دیا اور اسے بے کار چھوڑ دیا اور اسے اللہ کی اطاعت اور عمل صالح کے ساتھ مشہور نہیں کیا۔
Tafsir berbahasa Arab:
كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِطَغْوٰىهَاۤ ۟
(قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کے باعث جھٹلایا.(1)
(1) طُغْيَانٌ وہ سرکشی جو حد سےتجاوز کر جائے اسی طغیان نے انہیں تکذیب پر آمادہ کیا۔
Tafsir berbahasa Arab:
اِذِ انْۢبَعَثَ اَشْقٰىهَا ۟
جب ان میں کا بڑا بدبخت اٹھ کھڑا ہوا.(1)
(1) جس کا نام مفسرین قدار بن سالف بتلاتے ہیں۔ اس کا ایسا کام کیا کہ یہ رئیس الاشقیاء بن گیا سب سے بڑا شقی (بدبخت)۔
Tafsir berbahasa Arab:
فَقَالَ لَهُمْ رَسُوْلُ اللّٰهِ نَاقَةَ اللّٰهِ وَسُقْیٰهَا ۟ؕ
انہیں اللہ کے رسول نے فرما دیا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی اونٹنی اور اس کے پینے کی باری کی (حفاظت کرو).(1)
(1) یعنی اس اونٹنی کو کوئی نقصان نہ پہنچائے، اسی طرح اس کے لئے پانی پینے کا جو دن ہو، اس میں بھی گڑ بڑ نہ کی جائے۔ اونٹنی اور قوم ثمود دونوں کے لئے پانی کا ایک ایک دن مقرر کر دیا گیا تھا۔ اس کی حفاظت کی تاکید کی گئی۔ لیکن ان ظالموں نے پروا نہیں کی۔
Tafsir berbahasa Arab:
فَكَذَّبُوْهُ فَعَقَرُوْهَا— فَدَمْدَمَ عَلَیْهِمْ رَبُّهُمْ بِذَنْۢبِهِمْ فَسَوّٰىهَا ۟
ان لوگوں نے اپنے پیغمبر کو جھوٹا سمجھ کر اس اونٹنی کی کوچیں کاٹ دیں(1) ، پس ان کے رب نے ان کے گناہوں کے باعث ان پر ہلاکت ڈالی(2) اور پھر ہلاکت کو عام کر دیا اور اس بستی کو برابر کردیا.(3)
(1) یہ کام ایک ہی شخص قدار نے کیا تھا۔ لیکن چوں کہ اس شرارت میں قوم بھی اس کے ساتھ تھی اس لئے اس میں سب کو برابر کا مجرم قرار دیا گیا۔ اور تکذیب اور اونٹنی کی کوچیں کاٹنے کی نسبت پوری قوم کی طرف کی گئی۔ جس سے یہ اصول معلوم ہوا کہ ایک برائی کا ارتکاب کرنے والے اگر چند ایک افراد ہوں لیکن پوری قوم اس برائی پر نکیر کرنے کے بجائے اسےپسند کرتی ہو تو اللہ کے ہاں پوری قوم اس برائی کی مرتکب قرار پائے گی اور اس جرم یا برائی میں برابر کی شریک سمجھی جائے گی۔ (2) دَمْدَمَ عَلَيْهِمْ ، ان کو ہلاک کر دیا اور ان پر سخت عذاب نازل کیا۔
(3) عام کر دیا، یعنی اس عذاب میں سب کو برابر کر دیا، کسی کو نہیں چھوڑا، چھوٹا بڑا، سب کو نیست ونابود کر دیا گیا۔ یا زمین کو ان پر برابر کر دیا یعنی سب کو تہ خاک کر دیا۔
Tafsir berbahasa Arab:
وَلَا یَخَافُ عُقْبٰهَا ۟۠
وه نہیں ڈرتا اس کے تباه کن انجام سے.(1)
(1) یعنی اللہ تعالیٰ کو یہ ڈر نہیں ہے کہ اس نے انہیں سزا دی ہے کہ کوئی بڑی طاقت اس کا اس سے بدلہ لے گی۔ وہ انجام سے بےخوف ہے کیوں کہ کوئی ایسی طاقت نہیں ہے جو اس سے بڑھ کر یا اس کے برابر ہی ہو، جو اس سے انتقام لینے کی قدرت رکھتی ہو۔
Tafsir berbahasa Arab:
 
Terjemahan makna Surah: Surah Asy-Syams
Daftar surah Nomor Halaman
 
Terjemahan makna Alquran Alkarim - Terjemahan Berbahasa Urdu - Daftar isi terjemahan

Terjemahan makna Al-Qur`ān Al-Karīm ke bahasa Urdu oleh Muhammad Ibrahim Jonakri. Sudah dikoreksi di bawah pengawasan Markaz Ruwād Terjemah. Teks terjemahan asli masih bisa ditampilkan untuk diberi masukan, evaluasi dan pengembangan.

Tutup