Kilniojo Korano reikšmių vertimas - Urdu k. vetimas * - Vertimų turinys

XML CSV Excel API
Please review the Terms and Policies

Reikšmių vertimas Aja (Korano eilutė): (44) Sūra: Sūra Hūd
وَقِیْلَ یٰۤاَرْضُ ابْلَعِیْ مَآءَكِ وَیٰسَمَآءُ اَقْلِعِیْ وَغِیْضَ الْمَآءُ وَقُضِیَ الْاَمْرُ وَاسْتَوَتْ عَلَی الْجُوْدِیِّ وَقِیْلَ بُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ ۟
فرما دیا گیا کہ اے زمین اپنے پانی کو نگل جا(1) اور اے آسمان بس کر تھم جا، اسی وقت پانی سکھا دیا گیا اور کام پورا کر دیا گیا(2) اور کشتی جودی نامی(3) پہاڑ پر جا لگی اور فرما دیا گیا کہ ﻇالم لوگوں پر لعنت نازل ہو۔(4)
(1) نگلنا، کا استعمال جانور کے لئے ہوتا ہے کہ وہ اپنے منہ کی خوراک کو نگل جاتا ہے۔ یہاں پانی کے خشک ہونے کو نگل جانے سے تعبیر کرنے میں یہ حکمت معلوم ہوتی ہے کہ پانی بتدریخ خشک نہیں ہوا تھا بلکہ اللہ کے حکم سے زمین نے سارا پانی دفعتا اس طرح اپنے اندر نگل لیا جس طرح جانور لقمہ نگل جاتا ہے۔
(2) یعنی تمام کافروں کو غرق آب کر دیا گیا۔
(3) جودی، پہاڑ کا نام ہے جو بقول بعض موصل کے قریب ہے، حضرت نوح علیہ السام کی قوم بھی اسی کے قریب آباد تھی۔
(4) بُعْدٌ، یہ ہلاکت اور لعنت الٰہی کے معنی میں ہے اور قرآن کریم بطور خاص غضب الٰہی کی مستحق بننے والی قوموں کے لئے اسے کئی جگہ استعمال کیا گیا ہے۔
Tafsyrai arabų kalba:
 
Reikšmių vertimas Aja (Korano eilutė): (44) Sūra: Sūra Hūd
Sūrų turinys Puslapio numeris
 
Kilniojo Korano reikšmių vertimas - Urdu k. vetimas - Vertimų turinys

Kilniojo Korano reikšmių vertimas į urdų k., išvertė Muchammed Ibrahim Gunkari. Jis buvo taisytas žinant Ruad vertimų centrui, o originalų vertimą galima peržiūrėti nuomonės išreiškimo, vertinimo ir nuolatinio tobulinimo tikslais.

Uždaryti