የቅዱስ ቁርዓን ይዘት ትርጉም - የ ኡርዱ ቋንቋ ትርጉም * - የትርጉሞች ማዉጫ

XML CSV Excel API
Please review the Terms and Policies

የይዘት ትርጉም ምዕራፍ: ሱረቱ አል አዕላ   አንቀጽ:

سورۂ أعلی

سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَی ۟ۙ
اپنے بہت ہی بلند اللہ کے نام کی پاکیزگی بیان کر.(1)
(1) یعنی ایسی چیزوں سے اللہ کی پاکیزگی جو اس کے لائق نہیں ہے۔ حدیث میں آتا ہے کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) اس کے جواب میں پڑھا کرتے تھے، سُبْحَانَ رَبِّيَ الأَعْلَى (مسند أحمد، 1/ 232 ۔ أبو داود، كتاب الصلاة، باب الدعاء في الصلاة، وقال الألباني صحيح ) ۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
الَّذِیْ خَلَقَ فَسَوّٰی ۟
جس نے پیدا کیا اور صحیح سالم بنایا.(1)
(1) دیکھئے سورۃ الانفطار کا حاشیہ نمبر۔ 7
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
وَالَّذِیْ قَدَّرَ فَهَدٰی ۟
اور جس نے (ٹھیک ٹھاک) اندازه کیا اور پھر راه دکھائی.(1)
(1) یعنی نیکی اور بدی کی۔ اس طرح ضروریات زندگی کی۔ یہ ہدایت حیوانات کو بھی عطا فرمائی۔ قَدَرٌ کا مفہوم ہے۔ اشیا کی جنسوں، ان کی انواع وصفات اور خصوصیات کا اندازہ فرما کر انسان کی بھی ان کی طرف رہنمائی فرما دی تاکہ انسان ان سے استفادہ کر سکے۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
وَالَّذِیْۤ اَخْرَجَ الْمَرْعٰی ۟
اور جس نے تازه گھاس پیدا کی.(1)
(1) جسے جانور چرتے ہیں۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
فَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحْوٰی ۟ؕ
پھر اس نے اس کو (سکھا کر) سیاه کوڑا کر دیا.(1)
(1) گھاس خشک ہو جائے تو اسے غُثَاءً کہتے ہیں، أَحْوَى سیاہ کر دیا۔ یعنی تازہ اور شاداب گھاس کو ہم سکھا کر سیاہ کوڑا بھی کر دیتے ہیں۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسٰۤی ۟ۙ
ہم تجھے پڑھائیں گے پھر تو نہ بھولے گا.(1)
(1) حضرت جبرائیل (عليه السلام) وحی لے کر آتے تو آپ اسے جلدی جلدی پڑھتے تاکہ بھول نہ جائے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا، اس طرح جلدی نہ کریں۔ نازل شدہ وحی ہم آپ کو پڑھوائیں گے یعنی آپ کی زبان پر جاری کر دیں گے، پس آپ اسے بھولیں گے نہیں۔ مگر جسے اللہ چاہے گا، لیکن اللہ نے ایسا نہیں چاہا، اس لئے آپ کو سب کچھ یاد ہی رہا۔ بعض نے کہا کہ اس کا مفہوم ہے کہ جن کو اللہ منسوخ کرنا چاہے گا وہ آپ کو بھلوا دے گا۔ ( فتح القدیر ) ۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ ؕ— اِنَّهٗ یَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا یَخْفٰی ۟ؕ
مگر جو کچھ اللہ چاہے۔ وه ظاہر اور پوشیده کو جانتا ہے.(1)
(1) یہ عام ہے، جہر قرآن کا وہ حصہ بھی ہے جسے رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) یاد کر لیں، اور جو آپ کے سینے سے محو کر دیا جائے، وہ مخفی ہے۔ اس طرح جہر اونچی آواز سےپڑھے، خفی پست آواز سےپڑھے، خفی، چھپ کر عمل کرے اور جہر ظاہر، ان سب کو اللہ جانتا ہے۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
وَنُیَسِّرُكَ لِلْیُسْرٰی ۟ۚۖ
ہم آپ کے لئے آسانی پیدا کر دیں گے.(1)
(1) یہ بھی عام ہے۔ مثلاً آپ پر وحی آسان کر دیں گے تاکہ اس کو یاد کرنا اور اس پر عمل کرنا آسان ہو جائے۔ ہم آپ کی اس طریقے کی طرف رہنمائی کریں گے جو آسان ہوگا۔ ہم جنت والا عمل آپ کے لئے آسان کر دیں گے، ہم آپ کے لئے ایسے افعال واقوال آسان کر دیں گے جن میں خیر ہو اور ہم آپ کے لئے ایسی شریعت مقرر کریں گے، جو سہل، مستقیم اور متعدل ہوگی، جس میں کوئی کجی، عسر اور تنگی نہیں ہوگی۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
فَذَكِّرْ اِنْ نَّفَعَتِ الذِّكْرٰی ۟ؕ
تو آپ نصیحت کرتے رہیں اگر نصیحت کچھ فائده دے.(1)
(1) یعنی وعظ ونصیحت وہاں کریں جہاں محسوس ہو کہ فائدہ مند ہوگی۔ یہ وعظ ونصیحت اور تعلیم کے لئے ایک اصول اور ادب بیان فرما دیا۔ ( ابن کثیر ) امام شوکانی کے نزدیک مفہوم یہ ہے کہ آپ نصیحت کرتے رہیں، چاہے فائدہ دے یا نہ دے۔ کیونکہ انذار وتبلیغ دونوں صورتوں میں آپ کے لئے ضروری تھی۔ یعنی أَوْ لَمْ تَنْفَعْ یہاں محذوف ہے۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
سَیَذَّكَّرُ مَنْ یَّخْشٰی ۟ۙ
ڈرنے واﻻ تو نصیحت لے گا.(1)
(1) یعنی آپ کی نصیحت سے وہ یقیناً عبرت حاصل کریں گے جن کے دلوں میں اللہ کا خوف ہوگا، ان میں خشیت الہیٰ اور اپنی اصلاح کا جذبہ مزید قوی ہو جائے گا۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
وَیَتَجَنَّبُهَا الْاَشْقَی ۟ۙ
(ہاں) بد بخت اس سے گریز کرے گا.(1)
(1) یعنی اس نصیحت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے کیوں کہ ان کا کفر پر اصرار اور اللہ کی معصیتوں میں انہماک جاری رہتا ہے۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
الَّذِیْ یَصْلَی النَّارَ الْكُبْرٰی ۟ۚ
جو بڑی آگ میں جائے گا.
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
ثُمَّ لَا یَمُوْتُ فِیْهَا وَلَا یَحْیٰی ۟ؕ
جہاں پھر نہ وه مرے گا نہ جئےگا(1) ، (بلکہ حالت نزع میں پڑا رہے گا).
(1) ان کے برعکس جو لوگ صرف اپنے گناہوں کی سزا بھگتنے کے لئے عارضی طور پر جہنم میں رہ گئے ہوں گے انہیں اللہ تعالیٰ ایک طرح کی موت دے دے گا۔ حتیٰ کہ وہ آگ میں جل کر کوئلہ ہو جائیں گے، پھر اللہ تعالیٰ انبیا وغیرہ کی سفارش سے ان کو گروہوں کی شکل میں نکالے گا، ان کو جنت کی نہر میں ڈالا جائے گا، جنتی بھی ان پر پانی ڈالیں گے، جس سے وہ اس طرح جی اٹھیں گے جیسے سیلاب کے کوڑے پردانہ اگ آتا ہے ۔ (صحيح مسلم، كتاب الإيمان، باب إثبات الشفاعة وإخراج الموحدين من النار)۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰی ۟ۙ
بیشک اس نے فلاح پالی جو پاک ہوگیا.(1)
(1) جنہوں نے اپنے نفس کو اخلاق رذیلہ سے اور دلوں کو شرک ومعصیت کی آلودگی سے پاک کر لیا۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰی ۟ؕ
اور جس نے اپنے رب کا نام یاد رکھا اور نماز پڑھتا رہا.
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا ۟ۚۖ
لیکن تم تو دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو.
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
وَالْاٰخِرَةُ خَیْرٌ وَّاَبْقٰی ۟ؕ
اور آخرت بہت بہتر اور بہت بقا والی ہے.(1)
(1) کیوں کہ دنیا اور اس کی ہر چیز فانی ہے، جب کہ آخرت کی زندگی دائمی اور ابدی ہے، اس لئے عاقل فانی چیز کو باقی رہنے والی پر ترجیح نہیں دیتا۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
اِنَّ هٰذَا لَفِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰی ۟ۙ
یہ باتیں پہلی کتابوں میں بھی ہیں.
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
صُحُفِ اِبْرٰهِیْمَ وَمُوْسٰی ۟۠
(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کی کتابوں میں.
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
 
የይዘት ትርጉም ምዕራፍ: ሱረቱ አል አዕላ
የምዕራፎች ማውጫ የገፅ ቁጥር
 
የቅዱስ ቁርዓን ይዘት ትርጉም - የ ኡርዱ ቋንቋ ትርጉም - የትርጉሞች ማዉጫ

ወደ ኡርዱኛ በሙሓመድ ኢብራሂም ጆናክሬ የተተረጎመ የቁርዓን ትርጉም። በሩዋድ የትርጉም ማእከልም ተቆጣጣሪነት ማስተካከያ ተደርጎበታል። ዋናው የትርጉም ቅጅም ለአስተያየቶች፣ ተከታታይ ግምገማ እና መሻሻል ቀርቧል።

መዝጋት