Traduction des sens du Noble Coran - Traduction en Ourdou * - Lexique des traductions

XML CSV Excel API
Please review the Terms and Policies

Traduction des sens Sourate: AL-INCHIQÂQ   Verset:

سورۂ انشقاق

اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْ ۟ۙ
جب آسمان پھٹ جائے گا.(1)
(1) یعنی جب قیامت برپا ہوگی۔
Les exégèses en arabe:
وَاَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ۟ۙ
اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گا(1) اور اسی کے ﻻئق وه ہے.(2)
(1) یعنی اللہ اس کوپھٹنے کا جو حکم دے گا، اسے سنے گا اور اطاعت کرے گا۔
(2) یعنی اس کے یہی لائق ہے کہ سنے اور اطاعت کرے، اس لئے کہ وہ سب پرغالب ہے اور سب اس کے ماتحت ہیں، اس کے حکم سے سرتابی کرنے کی کس کو مجال ہو سکتی ہے ؟
Les exégèses en arabe:
وَاِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْ ۟ؕ
اور جب زمین (کھینچ کر) پھیلا دی جائے گی.(1)
(1) یعنی اس کے طول وعرض میں مزید وسعت کر دی جائےگی۔ یا یہ مطلب ہے کہ اس پر جو پہاڑ وغیرہ ہیں، سب کو ریزہ ریزہ کر کے زمین کو صاف اور ہموار کرکے بچھا دیا جائے گا۔ اس میں کوئی اونچ نیچ نہیں رہے گی۔
Les exégèses en arabe:
وَاَلْقَتْ مَا فِیْهَا وَتَخَلَّتْ ۟ۙ
اور اس میں جو ہے اسے وه اگل دے گی اور خالی ہو جائے گی.(1)
(1) یعنی اس میں جو مردے دفن ہیں، سب زندہ ہو کر باہر نکل آئیں گے جو خزانے اس کے بطن میں موجود ہیں، وہ انہیں ظاہر کر دے گی، اور خود بالکل خالی ہو جائے گی۔
Les exégèses en arabe:
وَاَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ۟ؕ
اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گی(1) اور اسی کے ﻻئق وه ہے.
(1) یعنی القا اور تخلی کا جو حکم اسے دیا جائے گا، وہ اس کے مطابق عمل کرے گی ۔
Les exégèses en arabe:
یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰی رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِیْهِ ۟ۚ
اے انسان! تو اپنے رب سے ملنے تک یہ کوشش اور تمام کام اور محنتیں کرکے اس سے ملاقات کرنے واﻻ ہے.(1)
- یہاں انسان بطور جنس کے ہے جس میں مومن اور کافر دونوں شامل ہیں۔ کدح،سخت محنت کو کہتے ہیں، وہ محنت خیر کے کاموں کے لئے ہو یا شر کےلئے۔ مطلب یہ ہے کہ جب مذکورہ چیزیں ظہور پذیر ہوں گی یعنی قیامت آجائے گی تو اے انسان تو نے جو بھی، اچھا یا برا عمل کیا ہوگا، وہ تو اپنے سامنے پالے گا اور اسی کے مطابق تجھے اچھی یا بری جزا بھی ملے گی۔ آگے اس کی مزید تفصیل ووضاحت ہے۔
Les exégèses en arabe:
فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖ ۟ۙ
تو (اس وقت) جس شخص کے داہنے ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا.
Les exégèses en arabe:
فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیْرًا ۟ۙ
اس کا حساب تو بڑی آسانی سے لیا جائے گا.(1)
(1) آسان حساب یہ ہے کہ مومن کا اعمال نامہ پیش ہوگا۔ اس کی غلطیاں بھی اس کے سامنے لائی جائیں گی، پھر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت اور فضل وکرم سے انہیں معاف فرما دے گا۔ حضرت عائشہ (رضی الله عنها) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ”جس کا حساب لیا گیا وہ ہلاک ہوگیا“۔ میں نے کہا اے اللہ کے رسول! اللہ مجھے آپ پر قربان کرے کیا اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا، جس کے دائیں ہاتھ میں نامہ اعمال دیا گیا، اس کا حساب آسان ہوگا۔ مطلب حضرت عائشہ (رضی الله عنها) کا یہ تھا کہ اس آیت کی رو سے حساب تو مومن کا بھی ہوگا لیکن وہ ہلاکت سےدوچار نہیں ہوگا۔ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے وضاحت فرمائی ”یہ تو پیشی ہے“۔ یعنی مومن کے ساتھ معاملہ حساب کا نہیں ہوگا، ایک سرسری سی پیشی ہوگی مومن رب کے سامنے پیش کیے جائیں گے، جس کا مناقشہ ہوا یعنی پوچھ گچھ ہوئی وہ مارا گیا۔ ( صحيح البخاري، تفسير سورة انشقاق ) ایک اور روایت میں حضرت عائشہ (رضی الله عنها) فرماتی ہیں۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) اپنی بعض نماز میں یہ دعا پڑھتے تھے۔ ”اللَّهُمَّ حَاسِبْنِي حِسَابًا يَسِيرًا“ (اے اللہ میرا حساب آسان فرمانا) نماز سے فراغت کے بعد میں نے پوچھا، حسابا یسیرا ”آسان حساب“ کا کیا مطلب ہے ؟ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا، اللہ تعالیٰ اس کا اعمال نامہ دیکھے گا اور پھر اسے معاف فرما دے گا۔۔۔ ( مسند احمد،6 / 48 ) ۔
Les exégèses en arabe:
وَّیَنْقَلِبُ اِلٰۤی اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًا ۟ؕ
اور وه اپنے اہل کی طرف ہنسی خوشی لوٹ آئے گا.(1)
(1) یعنی جو اس کے گھر والوں میں سے جنتی ہوں گے۔ یا اس سے مراد وہ حورعین اور ولدان ہیں جو جنتیوں کو ملیں گے۔
Les exégèses en arabe:
وَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهْرِهٖ ۟ۙ
ہاں جس شخص کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا.
Les exégèses en arabe:
فَسَوْفَ یَدْعُوْا ثُبُوْرًا ۟ۙ
تو وه موت کو بلانے لگے گا.(1)
(1) ثُبُورًا ہلاکت، خسارہ۔ یعنی وہ چیخے گا، پکارے گا، واویلا کرے گا کہ میں تو مارا گیا، ہلاک ہوگیا۔
Les exégèses en arabe:
وَّیَصْلٰی سَعِیْرًا ۟ؕ
اور بھڑکتی ہوئی جہنم میں داخل ہوگا.
Les exégèses en arabe:
اِنَّهٗ كَانَ فِیْۤ اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًا ۟ؕ
یہ شخص اپنے متعلقین میں (دنیا میں) خوش تھا.(1)
(1) یعنی دنیا میں اپنی خواہشات میں مگن اور اپنے گھر والوں کےدرمیان بڑا خوش تھا۔
Les exégèses en arabe:
اِنَّهٗ ظَنَّ اَنْ لَّنْ یَّحُوْرَ ۟ۚۛ
اس کا خیال تھا کہ اللہ کی طرف لوٹ کر ہی نہ جائے گا.(1)
(1) یہ اس کے خوش ہونے کی علت ہے۔ یعنی آخرت پر اس کا عقیدہ ہی نہیں تھا ۔ حور کےمعنی ہیں، لوٹنا۔ جس طرح نبی (صلى الله عليه وسلم) کی دعا ہے اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْحَورِ بَعْدَ الْكَورِ(صحيح مسلم، الحج، باب ما يقول إذا ركب إلى سفر الحج وغيره، ترمذي، ابن ماجه ) مسلم میں بعد الكون ہے۔ مطلب ہے، اس بات سے میں پناہ مانگتا ہوں کہ ایمان کے بعد کفر، اطاعت کے بعد معصیت یاخیر کے بعد شر کی طرف لوٹوں۔
Les exégèses en arabe:
بَلٰۤی ۛۚ— اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِیْرًا ۟ؕ
کیوں نہیں(1) ، حاﻻنکہ اس کا رب اسے بخوبی دیکھ رہا تھا.(2)
(1) ایک ترجمہ اس کا یہ بھی ہے کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ یہ نہ لوٹے اور دوبارہ زندہ نہ ہو، یا بَلَى، کیوں نہیں، یہ ضرور اپنے رب کی طرف لوٹے گا۔
(2) یعنی اس سے اس کا کوئی عمل مخفی نہیں تھا۔
Les exégèses en arabe:
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالشَّفَقِ ۟ۙ
مجھے شفق کی قسم(1) ! اور رات کی!
(1) شَفَقٌ، اس سرخی کو کہتے ہیں جو سورج غروب ہونے کے بعد آسمان پر ظاہر ہوتی ہے اور عشا کا وقت شروع ہونے تک رہتی ہے۔
Les exégèses en arabe:
وَالَّیْلِ وَمَا وَسَقَ ۟ۙ
اور اس کی جمع کرده(1) چیزوں کی قسم.
(1) اندھیرا ہوتے ہی ہر چیز اپنےماویٰ اور مسکن کی طرف جمع اور سمٹ آتی ہے یعنی رات کا اندھیرا جن چیزوں کو اپنے دامن میں سمیٹ لیتا ہے۔
Les exégèses en arabe:
وَالْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَ ۟ۙ
اور چاند کی جب کہ وه کامل ہو جاتا ہے.(1)
(1) إِذَا اتَّسَقَ کے معنی ہیں، جب وہ مکمل ہو جائے جیسے وہ تیرھویں کی رات سے سولھویں تاریخ کی رات تک رہتا ہے۔
Les exégèses en arabe:
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ ۟ؕ
یقیناً تم ایک حالت سے دوسری حالت پر پہنچو گے.(1)
(1) طَبَقٌ کے اصل معنی شدت کے ہیں۔ یہاں مراد وہ شدائد ہیں جو قیامت والے دن واقع ہوں گے۔ یعنی اس روز ایک سے بڑھ کر ایک حالت طاری ہوگی۔ (فتح الباري ، تفسير سورة انشقاق) یہ جواب قسم ہے۔
Les exégèses en arabe:
فَمَا لَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ ۟ۙ
انہیں کیا ہو گیا کہ ایمان نہیں ﻻتے.
Les exégèses en arabe:
وَاِذَا قُرِئَ عَلَیْهِمُ الْقُرْاٰنُ لَا یَسْجُدُوْنَ ۟
اور جب ان کے پاس قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجده نہیں کرتے.(1)
(1) احادیث سے یہاں نبی (صلى الله عليه وسلم) اور صحابہ کرام کا سجدہ کرنا ثابت ہے۔
Les exégèses en arabe:
بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یُكَذِّبُوْنَ ۟ؗۖ
بلکہ جنہوں نے کفر کیا وه جھٹلا رہے ہیں.(1)
(1) یعنی ایمان لانے کےبجائے جھٹلاتے ہیں۔
Les exégèses en arabe:
وَاللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا یُوْعُوْنَ ۟ؗۖ
اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جو کچھ یہ دلوں میں رکھتے ہیں.(1)
(1) یعنی تکذیب، یاجو افعال وہ چھپ کر کرتے ہیں۔
Les exégèses en arabe:
فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ ۟ۙ
انہیں المناک عذابوں کی خوشخبری سنا دو.
Les exégèses en arabe:
اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ ۟۠
ہاں ایمان والوں اور نیک اعمال والوں کو بے شمار اور نہ ختم ہونے واﻻ اجر ہے.
Les exégèses en arabe:
 
Traduction des sens Sourate: AL-INCHIQÂQ
Lexique des sourates Numéro de la page
 
Traduction des sens du Noble Coran - Traduction en Ourdou - Lexique des traductions

ترجمة معاني القرآن الكريم إلى اللغة الاردية، ترجمها محمد إبراهيم جوناكري. تم تصويبها بمعرفة مركز رواد الترجمة، ويتاح الإطلاع على الترجمة الأصلية لغرض إبداء الرأي والتقييم والتطوير المستمر.

Fermeture