Check out the new design

Traduzione dei Significati del Sacro Corano - Traduzione urdu - Muhammad Gunakry * - Indice Traduzioni

XML CSV Excel API
Please review the Terms and Policies

Traduzione dei significati Sura: An-Najm   Versetto:
وَاَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَالْاُ ۟ۙ
اور یہ کہ اسی نے جوڑا یعنی نر ماده پیدا کیا ہے.
Esegesi in lingua araba:
مِنْ نُّطْفَةٍ اِذَا تُمْنٰی ۪۟
نطفہ سے جبکہ وه ٹپکایا جاتا ہے.
Esegesi in lingua araba:
وَاَنَّ عَلَیْهِ النَّشْاَةَ الْاُخْرٰی ۟ۙ
اور یہ کہ اسی کے ذمہ دوباره پیدا کرنا ہے.
Esegesi in lingua araba:
وَاَنَّهٗ هُوَ اَغْنٰی وَاَقْنٰی ۟ۙ
اور یہ کہ وہی مالدار بناتا ہے اور سرمایہ دیتا ہے.(1)
(1) یعنی کسی کو اتنی تونگری دیتا ہے کہ وہ کسی کا محتاج نہیں ہوتا اور اس کی تمام حاجتیں پوری ہو جاتی ہیں اور کسی کو اتنا سرمایہ دے دیتا ہے کہ اس کے پاس ضرورت سے زائد بچ رہتا ہے اور وہ اس کو جمع کر کے رکھتا ہے۔
Esegesi in lingua araba:
وَاَنَّهٗ هُوَ رَبُّ الشِّعْرٰی ۟ۙ
اور یہ کہ وہی شعریٰ (ستارے) کا رب ہے.(1)
(1) رب تو وہ ہر چیز کا ہے، یہاں اس ستارے کا نام اس لیے لیا ہے کہ بعض عرب قبائل اس کو پوجا کرتےتھے۔
Esegesi in lingua araba:
وَاَنَّهٗۤ اَهْلَكَ عَادَا ١لْاُوْلٰی ۟ۙ
اور یہ کہ اس نے عاد اول کو ہلاک کیا ہے.(1)
(1) قوم عاد کو اولیٰ اس لیے کہا کہ یہ ثمود سے پہلے ہوئی، یااس لیے کہ قوم نوح کے بعد سب سے پہلے یہ قوم ہلاک کی گئی بعض کہتےہیں، عاد نامی دو قومیں گزری ہیں، یہ پہلی ہے جسے باد تند سے ہلاک کیا گیا جبکہ دوسری زمانے کی گردشوں کےساتھ مختلف ناموں سے چلتی اور بکھرتی ہوئی موجود رہی۔
Esegesi in lingua araba:
وَثَمُوْدَاۡ فَمَاۤ اَبْقٰی ۟ۙ
اور ﺛمود کو بھی (جن میں سے) ایک کو بھی باقی نہ رکھا.
Esegesi in lingua araba:
وَقَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ ؕ— اِنَّهُمْ كَانُوْا هُمْ اَظْلَمَ وَاَطْغٰی ۟ؕ
اور اس سے پہلے قوم نوح کو، یقیناً وه بڑے ﻇالم اور سرکش تھے.
Esegesi in lingua araba:
وَالْمُؤْتَفِكَةَ اَهْوٰی ۟ۙ
اور مؤتفکہ (شہر یا الٹی ہوئی بستیوں کو) اسی نے الٹ دیا.(1)
(1) اس سےمراد حضرت لوط (عليه السلام) کی بستیاں ہیں، جن کو ان پر الٹ دیا گیا۔
Esegesi in lingua araba:
فَغَشّٰىهَا مَا غَشّٰی ۟ۚ
پھر اس پر چھا دیا جو چھایا.(1)
(1) یعنی اس کے بعد ان پر پتھروں کی بارش ہوئی۔
Esegesi in lingua araba:
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكَ تَتَمَارٰی ۟
پس اے انسان تو اپنے رب کی کس کس نعمت کے بارے میں جھگڑے گا؟(1)
(1) یا شک کرے گا اوران کو جھٹلائے گا،جب کہ وہ اتنی عام اور واضح ہیں کہ ان کا انکارممﻜﻦ ہے نہ ان کا اخفا ہی۔
Esegesi in lingua araba:
هٰذَا نَذِیْرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْاُوْلٰی ۟
یہ (نبی) ڈرانے والے ہیں پہلے ڈرانے والوں میں سے.
Esegesi in lingua araba:
اَزِفَتِ الْاٰزِفَةُ ۟ۚ
آنے والی گھڑی قریب آ گئی ہے.
Esegesi in lingua araba:
لَیْسَ لَهَا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ كَاشِفَةٌ ۟ؕ
اللہ کے سوا اس کا (وقت معین پر کھول) دکھانے واﻻ اور کوئی نہیں.
Esegesi in lingua araba:
اَفَمِنْ هٰذَا الْحَدِیْثِ تَعْجَبُوْنَ ۟ۙ
پس کیا تم اس بات سے تعجب کرتے ہو.(1)
(1) بات سے مراد قرآن کریم ہے، یعنی اس سے تم تعجب کرتے اور اس کا استہزا کرتے ہو، حالانکہ اس میں نہ تعجب والی کوئی بات ہے نے استہزا وتکذیب والی۔
Esegesi in lingua araba:
وَتَضْحَكُوْنَ وَلَا تَبْكُوْنَ ۟ۙ
اور ہنس رہے ہو؟ روتے نہیں؟
Esegesi in lingua araba:
وَاَنْتُمْ سٰمِدُوْنَ ۟
(بلکہ) تم کھیل رہے ہو.
Esegesi in lingua araba:
فَاسْجُدُوْا لِلّٰهِ وَاعْبُدُوْا ۟
اب اللہ کے سامنے سجدے کرو اور (اسی) کی عبادت کرو.(1)
(1) یہ مشرکین اور مکذبین کو توبیخ کے لیے حکم دیا۔ یعنی جب ان کامﻌاملہ یہ ہے کہ وہ قرآن کو ماننے کے بجائے، اس کا اسہتزا واستخفاف کرتے ہیں اور ہمارے پیغمبر کے وعظ ونصیحت کاکوئی اثر ان پر نہیں ہو رہا ہے، تو اے مسلمانو ! تم اللہ کی بارگاہ میں جھک کر اور اس کی عبادت واطاعت کا مظاہرہ کر کے قرآن کی تعظیم وتوقیر کا اہتمام کرو۔ چنانچہ اس حکم کی تعمیل میں نبی ﹲ نے اور صحابہ نےسجدہ کیا، حتیٰ کہ اس وقت مجلس میں موجود کفار نے بھی سجدہ کیا۔ جیساکہ احادیث میں ہے۔
Esegesi in lingua araba:
 
Traduzione dei significati Sura: An-Najm
Indice delle Sure Numero di pagina
 
Traduzione dei Significati del Sacro Corano - Traduzione urdu - Muhammad Gunakry - Indice Traduzioni

Tradotta da Muhammad Ibrahim Gunakry. Sviluppata sotto la supervisione del Pioneer Translation Center (Ruwwad at-Tarjama), è disponibile la consultazione della traduzione originale per esprimere opinioni, valutazioni e miglioramenti continui.

Chiudi