クルアーンの対訳 - ウルドゥー語対訳 * - 対訳の目次

XML CSV Excel API
Please review the Terms and Policies

対訳 節: (16) 章: 集合章
كَمَثَلِ الشَّیْطٰنِ اِذْ قَالَ لِلْاِنْسَانِ اكْفُرْ ۚ— فَلَمَّا كَفَرَ قَالَ اِنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّنْكَ اِنِّیْۤ اَخَافُ اللّٰهَ رَبَّ الْعٰلَمِیْنَ ۟
شیطان کی طرح کہ اس نے انسان سے کہا کفر کر، جب وه کفر کر چکا تو کہنے لگا میں تو تجھ سے بری ہوں(1) ، میں تو اللہ رب العالمین سے ڈرتا ہوں.(2)
(1) یہ یہود اور منافقین کی ایک اور مثال بیان فرمائی کہ منافقین نے یہودیوں کو اسی طرح بے یار ومددگار چھوڑ دیا، جس طرح شیطان انسان کے ساتھ معاملہ کرتا ہے، پہلے وہ انسان کو گمراہ کرتا ہے اور جب انسان شیطان کے پیچھے لگ کر کفر کا ارتکاب کر لیتا ہے تو شیطان اس سے براءت کا اظہار کر دیتا ہے۔
(2) شیطان اپنے اس قول میں سچا نہیں ہے، مقصد صرف اس کفر سے علیحدگی اور براءت ہے جو انسان شیطان کے گمراہ کرنے سے کرتا ہے۔
アラビア語 クルアーン注釈:
 
対訳 節: (16) 章: 集合章
章名の目次 ページ番号
 
クルアーンの対訳 - ウルドゥー語対訳 - 対訳の目次

クルアーン・ウルドゥー語対訳 - Muhammad Ibrahim Gunakry ルゥワード翻訳事業センター監修

閉じる