വിശുദ്ധ ഖുർആൻ പരിഭാഷ - ഉർദു വിവർത്തനം * - വിവർത്തനങ്ങളുടെ സൂചിക

XML CSV Excel API
Please review the Terms and Policies

പരിഭാഷ അദ്ധ്യായം: സൂറത്തുൽ ഇൻഫിത്വാർ   ആയത്ത്:

سورۂ اِنفطار

اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتْ ۟ۙ
جب آسمان پھٹ جائے گا.(1)
(1) یعنی اللہ کے حکم اور اس کی ہیبت سےپھٹ جائے گا اور فرشتے نیچے اتر آئیں گے۔
അറബി ഖുർആൻ വിവരണങ്ങൾ:
وَاِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْ ۟ۙ
اور جب ستارے جھڑ جائیں گے.
അറബി ഖുർആൻ വിവരണങ്ങൾ:
وَاِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ ۟ۙ
اور جب سمندر بہہ نکلیں گے.(1)
(1) اور سب کا پانی ایک ہی سمندر میں جمع ہو جائے گا، پھر اللہ تعالیٰ پچھمی ہوا بھیجے گا۔ جو اس میں آگ بھڑ کا دے گی جس سے فلک شگاف شعلے بلند ہوں گے۔
അറബി ഖുർആൻ വിവരണങ്ങൾ:
وَاِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْ ۟ۙ
اور جب قبریں (شق کر کے) اکھاڑ دی جائیں گی.(1)
(1) یعنی قبروں سے مردے زندہ ہو کر باہر نکل آئیں گے۔ بُعْثِرَتْ، اکھیڑ دی جائیں گی، یا ان کی مٹی پلٹ دی جائے گی۔
അറബി ഖുർആൻ വിവരണങ്ങൾ:
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَاَخَّرَتْ ۟ؕ
(اس وقت) ہر شخص اپنے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے (یعنی اگلے پچھلے اعمال) کو معلوم کر لے گا.(1)
(1) یعنی جب مذکورہ امور واقع ہوں گے تو انسان کو اپنے تمام کیے دھرے کا علم ہو جائے گا، جو بھی اچھا یا برا عمل اس نے کیا ہوگا، وہ سامنے آجائے گا، پیچھے چھوڑےہوئے عمل سے مراد اپنے کردار وعمل کے اچھی یا برے نمونے ہیں جو دنیا میں وہ چھوڑ آیا اور لوگ ان نمونوں پر عمل کرتے ہیں۔ یہ نمونے اگر اچھے ہیں تو اس کےمرنے کے بعد ان نمونوں پر جو لوگ بھی عمل کریں گے، اس کا ثواب اسے بھی پہنچتا رہے گا اور اگر برے نمونے اپنے پیچھے چھوڑ گیا ہے تو جو جو بھی اسے اپنائے گا، ان کا گناہ بھی اس شخص کو پہنچتا رہے گا، جس کی مساعی سے وہ برا طریقہ یا کام رائج ہوا ۔
അറബി ഖുർആൻ വിവരണങ്ങൾ:
یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِیْمِ ۟ۙ
اے انسان! تجھے اپنے رب کریم سے کس چیز نے بہکایا.(1)
(1) یعنی کس چیز نےتجھے دھوکے اور فریب میں مبتلا کر دیا کہ تو نے اس رب کے ساتھ کفر کیا، جس نے تجھ پر احسان کیا اور تجھے وجود بخشا، تجھے عقل وفہم عطا کی اور اسباب حیات تیرے لئے مہیا کئے۔
അറബി ഖുർആൻ വിവരണങ്ങൾ:
الَّذِیْ خَلَقَكَ فَسَوّٰىكَ فَعَدَلَكَ ۟ۙ
جس (رب نے) تجھے پیدا کیا،(1) پھر ٹھیک ٹھاک کیا(2)، پھر (درست اور) برابر بنایا.(3)
(1) یعنی حقیر نطفے سے، جب کہ اسے پہلے تیرا وجود نہیں تھا۔
(2) یعنی تجھے ایک کامل انسان بنا دیا، تو سنتا ہے، دیکھتا ہے اور عقل وفہم رکھتا ہے۔
(3) تجھے معتدل، کھڑا اور حسن صورت والا بنایا، یا تیری دونوں آنکھوں، دونوں کانوں، دونوں ہاتھوں اور دونوں پیروں کو برابر بنایا۔ اگر تیرےاعضا میں یہ برابری مناسبت نہ ہوتی تو تیرے وجود میں حسن کے بجائے بےڈھب پن ہو جاتا۔ اسی تخلیق کو دوسرےمقام پر أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ سےتعبیر فرمایا، لَقَدْ خَلَقْنَا الإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ ۔
അറബി ഖുർആൻ വിവരണങ്ങൾ:
فِیْۤ اَیِّ صُوْرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ ۟ؕ
جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا.(1)
(1) اس کا ایک مفہوم تو یہ ہے کہ اللہ بچے کو جس کے چاہے مشابہ بنا دے۔ باپ کے، ماں کے یا ماموں اور چچا کے۔ دوسرا مطلب ہے کہ وہ جس شکل میں چاہے، ڈھال دے، حتیٰ کہ قبیح ترین جانور کی شکل میں بھی پیدا کر سکتا ہے لیکن یہ اس کا لطف وکرم اور مہربانی ہے کہ وہ ایسا نہیں کرتا اور بہترین انسانی شکل میں ہی پیدا فرماتا ہے۔
അറബി ഖുർആൻ വിവരണങ്ങൾ:
كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُوْنَ بِالدِّیْنِ ۟ۙ
ہرگز نہیں بلکہ تم تو جزا وسزا کے دن کو جھٹلاتے ہو.(1)
(1) كَلا، حَقًّا کے معنی میں بھی ہو سکتا ہے۔ اور کافروں کےاس طرز عمل کی نفی بھی جو اللہ کریم کی رافت ورحمت سے دھوکے میں مبتلا ہونے پر مبنی ہے یعنی اس فریب نفس میں مبتلا ہونےکا کوئی جواز نہیں بلکہ اصل بات یہ ہے کہ تمہارے دلوں میں اس بات پر یقین نہیں ہے کہ قیامت ہوگی اور وہاں جزا وسزا ہوگی۔
അറബി ഖുർആൻ വിവരണങ്ങൾ:
وَاِنَّ عَلَیْكُمْ لَحٰفِظِیْنَ ۟ۙ
یقیناً تم پر نگہبان عزت والے.
അറബി ഖുർആൻ വിവരണങ്ങൾ:
كِرَامًا كٰتِبِیْنَ ۟ۙ
لکھنے والے مقرر ہیں.
അറബി ഖുർആൻ വിവരണങ്ങൾ:
یَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ ۟
جوکچھ تم کرتے ہو وه جانتے ہیں.(1)
(1) یعنی تم جو جزا وسزا کے منکر ہو، لیکن تمہیں معلوم ہونا چاہئے کہ تمہارا ہر قول اور ہر فعل نوٹ ہو رہا ہے۔ اللہ کی طرف سے فرشتے تم پر بطور نگران مقرر ہیں جو تمہاری ہر اس بات کو جانتے ہیں جو تم کرتے ہو۔ یہ گویا انسانون کو تنبیہ ہے کہ ہر عمل اور بات سے پہلےسوچ لو کہ وہ غلط تو نہیں۔ یہ وہی بات ہے جو پہلے گزر چکی ہے مثلاً عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ قَعِيدٌ (1) مَا يَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ إِلا لَدَيْهِ رَقِيبٌ عَتِيدٌ ( سورة ق ، 17۔ 18) یعنی (ایک فرشتہ اس کے دائیں اور دوسرا اس کے بائیں جانب بیٹھا ہوا ہے، انسان جو بولتا ہے، اس کے پاس نگران، تیار اور حاضر ہے) یعنی لکھنے کے لئے۔ کہتے ہیں ایک فرشتہ نیکی اور دوسرا بدی لکھتا ہے۔ اور احادیث وآثار سے معلوم ہوتا ہے کہ دن کے دو فرشتے الگ اور رات کے دو فرشتے الگ ہیں۔ آگے نیکوں اور بدوں، دونوں کا ذکر کیا جا رہا ہے۔
അറബി ഖുർആൻ വിവരണങ്ങൾ:
اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍ ۟ۙ
یقیناً نیک لوگ (جنت کے عیش وآرام اور) نعمتوں میں ہوں گے.
അറബി ഖുർആൻ വിവരണങ്ങൾ:
وَاِنَّ الْفُجَّارَ لَفِیْ جَحِیْمٍ ۟ۙ
اور یقیناً بدکار لوگ دوزخ میں ہوں گے.(1)
(1) جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا، فَرِيقٌ فِي الْجَنَّةِ وَفَرِيقٌ فِي السَّعِيرِ (الشورى:7) ۔
അറബി ഖുർആൻ വിവരണങ്ങൾ:
یَّصْلَوْنَهَا یَوْمَ الدِّیْنِ ۟
بدلے والے دن اس میں جائیں گے.(1)
(1) یعنی جس جزا وسزا کے دن کا وہ انکار کرتے تھے اسی دن جہنم میں اپنے اعمال کی پاداش میں داخل ہوں گے۔
അറബി ഖുർആൻ വിവരണങ്ങൾ:
وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَآىِٕبِیْنَ ۟ؕ
وه اس سے کبھی غائب نہ ہونے پائیں گے.(1)
(1) یعنی کبھی اس سے جدا نہیں ہوں گے اور اس سے غائب نہیں ہوں گے۔ بلکہ ہمیشہ اسی میں رہیں گے۔
അറബി ഖുർആൻ വിവരണങ്ങൾ:
وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِ ۟ۙ
تجھے کچھ خبر بھی ہے کہ بدلے کا دن کیا ہے.
അറബി ഖുർആൻ വിവരണങ്ങൾ:
ثُمَّ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِ ۟ؕ
میں پھر (کہتا ہوں کہ) تجھے کیا معلوم کہ جزا (اور سزا) کا دن کیا ہے.(1)
(1) تکرار، اس کی عظمت وضخامت اور اس دن کی ہولناکیوں کی وضاحت کے لئے ہے۔
അറബി ഖുർആൻ വിവരണങ്ങൾ:
یَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَیْـًٔا ؕ— وَالْاَمْرُ یَوْمَىِٕذٍ لِّلّٰهِ ۟۠
(وه ہے) جس دن کوئی شخص کسی شخص کے لئے کسی چیز کا مختار نہ ہوگا، اور (تمام تر) احکام اس روز اللہ کے ہی ہوں گے.(1)
(1) یعنی دنیا میں تو اللہ نے عارضی طور پر، آزمانے کے لئے، انسانوں کو کم وبیش کے کچھ فرق کے ساتھ اختیارات دے رکھے ہیں۔ لیکن قیامت والےدن تمام اختیارات کلیتاً صرف اور صرف اللہ کےپاس ہوں گے۔ جیسے فرمایا لِمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ ۔ ( سورۂ مؤمن:16 ) چنانچہ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے اپنی پھوپھی حضرت صفیہ (رضی الله عنها) اور اپنی صاحبزادی حضرت فاطمہ (رضی الله عنها) کو فرما دیا تھا، ”لا أَمْلِكُ لَكُمْ مِنَ اللهِ شَيْئًا“ (صحيح مسلم، كتاب الإيمان) اور بنی ہاشم اور بنی عبدالمطلب کو بھی متنبہ فرما دیا، ”أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ، وَاللهِ لا أَمْلِكُ لَكُمْ مِنَ اللهِ شَيْئًا“ (مسلم ، كتاب مذكور ، بخاري ، سورة الشعراء ) ۔
അറബി ഖുർആൻ വിവരണങ്ങൾ:
 
പരിഭാഷ അദ്ധ്യായം: സൂറത്തുൽ ഇൻഫിത്വാർ
സൂറത്തുകളുടെ സൂചിക പേജ് നമ്പർ
 
വിശുദ്ധ ഖുർആൻ പരിഭാഷ - ഉർദു വിവർത്തനം - വിവർത്തനങ്ങളുടെ സൂചിക

വിശുദ്ധ ഖുർആൻ ആശയ വിവർത്തനം ഉർദു ഭാഷയിൽ, മുഹമ്മദ് ഇബ്‌റാഹീം ജൂനാകിരിയുടെ വിവർത്തനം, തർജമ റുവ്വാദ് കേന്ദ്രം തിരുത്തലുകൾ നിർവഹിച്ചു. അഭിപ്രായങ്ങൾ രേഖപ്പെടുത്താനും, മൂല്യനിർണയത്തിനും, ഇനിയും വിപുലീകരിക്കാനുമായി അസ്സൽ പരിഭാഷയും നൽകിയിട്ടുണ്ട്.

അടക്കുക