แปล​ความหมาย​อัลกุรอาน​ - คำแปลภาษาอุรดู * - สารบัญ​คำแปล

XML CSV Excel API
Please review the Terms and Policies

แปลความหมาย​ อายะฮ์: (160) สูเราะฮ์: Al-An‘ām
مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ عَشْرُ اَمْثَالِهَا ۚ— وَمَنْ جَآءَ بِالسَّیِّئَةِ فَلَا یُجْزٰۤی اِلَّا مِثْلَهَا وَهُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ ۟
جو شخص نیک کام کرے گا اس کو اس کے دس گنا ملیں گے(1) اور جو شخص برا کام کرے گا اس کو اس کے برابر ہی سزا ملے گی(2) اور ان لوگوں پر ﻇلم نہ ہوگا۔
(1) یہ اللہ تعالیٰ کے اس فضل واحسان کا بیان ہے جو اہل ایمان کے ساتھ وہ کرے گا کہ ایک نیکی کا بدلہ دس نیکیوں کے برابر عطا فرمائے گا۔ یہ کم ازکم اجر ہے۔ ورنہ قرآن اور احادیث دونوں سے ثابت ہے کہ بعض نیکیوں کا اجر کئی کئی سو گنا بلکہ ہزاروں گنا تک ملے گا۔
(2) یعنی جن گناہوں کی سزا مقرر نہیں ہے، اور اس کے ارتکاب کے بعد اس نے اس سے توبہ بھی نہیں کی یا اس کی نیکیاں اس کی برائیوں پر غالب نہ آئیں، یا اللہ نے اپنے فضل خاﺹ سے اسے معاف نہیں فرما دیا (کیونکہ ان تمام صورتوں میں مجازات کا قانون بروئے عمل نہیں آئے گا) تو پھر اللہ تعالیٰ ایسی برائی کی سزا دے گا اور اس کے برابر ہی دے گا۔
ตัฟสีรต่างๆ​ ภาษาอาหรับ:
 
แปลความหมาย​ อายะฮ์: (160) สูเราะฮ์: Al-An‘ām
สารบัญสูเราะฮ์ หมายเลข​หน้า​
 
แปล​ความหมาย​อัลกุรอาน​ - คำแปลภาษาอุรดู - สารบัญ​คำแปล

แปลความหมายอัลกุรอานเป็นภาษาอูรดูโดย มุฮัหมัด อิบรอฮีม จุนากุรี แก้ไขโดยการดูแลของศูนย์การแปลโรววาด คำแปลต้นฉบับมีใว้เพื่อการเสนอแนะ การประเมินและการพัฒนาอย่างต่อเนื่อง

ปิด