የቅዱስ ቁርዓን ይዘት ትርጉም - የ ኡርዱ ቋንቋ ትርጉም * - የትርጉሞች ማዉጫ

XML CSV Excel API
Please review the Terms and Policies

የይዘት ትርጉም ምዕራፍ: ሱረቱ አድ ዱሓ   አንቀጽ:

سورۂ ضحٰی

وَالضُّحٰی ۟ۙ
قسم ہے چاشت کے وقت کی.(1)
(1) چاشت ( ضُحًى) اس وقت کو کہتے ہیں، جب سورج بلند ہوتا ہے۔ یہاں مراد پورا دن ہے۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
وَالَّیْلِ اِذَا سَجٰی ۟ۙ
اور قسم ہے رات کی جب چھا جائے.(1)
(1) سَجَى کے معنی ہیں سکن، جب ساکن ہو جائے۔ یعنی جب اندھیرا مکمل چھا جائے، کیونکہ اس وقت ہر چیز ساکن ہو جاتی ہے۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلٰی ۟ؕ
نہ تو تیرے رب نے تجھے چھوڑا ہے اور نہ وه بیزار ہو گیا ہے.(1)
(1) جیسا کہ کافر سمجھ رہے ہیں۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
وَلَلْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰی ۟ؕ
یقیناً تیرے لئے انجام آغاز سے بہتر ہوگا.(1)
(1) یا آخرت دنیا سے بہتر ہے۔ دونوں مفہوم معانی کے اعتبار سے صحیح ہیں۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
وَلَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰی ۟ؕ
تجھے تیرا رب بہت جلد (انعام) دے گا اور تو راضی (وخوش) ہو جائے گا.(1)
(1) اس سے دنیا کی فتوحات اور آخرت کا اجر وثواب مراد ہے۔ اس میں وہ حق شفاعت بھی داخل ہے جو آپ (صلى الله عليه وسلم) کو اپنی امت کے گناہ گاروں کے لئے ملے گا۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
اَلَمْ یَجِدْكَ یَتِیْمًا فَاٰوٰی ۪۟
کیا اس نے تجھے یتیم پا کر جگہ نہیں دی.(1)
(1) یعنی باپ کے سہارے سے بھی تو محروم تھا، ہم نے تیری دست گیری اور چارہ سازی کی۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
وَوَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدٰی ۪۟
اور تجھے راه بھوﻻ پا کر ہدایت نہیں دی.(1)
- یعنی تجھے دین شریعت اور ایمان کا پتہ نہیں تھا، ہم نے تجھے راہ یاب کیا، نبوت سے نوازا اور کتاب نازل کی، ورنہ اس سے قبل تو ہدایت کے لئے سرگرداں تھا۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
وَوَجَدَكَ عَآىِٕلًا فَاَغْنٰی ۟ؕ
اور تجھے نادار پاکر تونگر نہیں بنا دیا؟(1)
(1) تونگر کا مطلب ہے، اپنے سوا تجھ کو ہر ایک سے بےنیاز کر دیا، پس تو فقر میں صابر اور غنا میں شاکر رہا۔ جیسے خود نبی (صلى الله عليه وسلم) کا بھی فرمان ہے کہ تونگری، ساز وسامان کی کثرت کا نام نہیں ہے، اصل تونگری دل کی تونگری ہے۔ ( صحيح مسلم، كتاب الزكاة، باب ليس الغنى عن كثرة العرض ) ۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
فَاَمَّا الْیَتِیْمَ فَلَا تَقْهَرْ ۟ؕ
پس یتیم پر تو بھی سختی نہ کیا کر.(1)
(1) بلکہ اس کے ساتھ نرمی واحسان کا معاملہ کر۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
وَاَمَّا السَّآىِٕلَ فَلَا تَنْهَرْ ۟ؕ
اور نہ سوال کرنے والے کو ڈانٹ ڈپٹ.(1)
(1) یعنی اس سے سختی اور تکبر نہ کر، اور نہ درشت اور تلخ لہجہ اختیار کر۔ بلکہ جواب بھی دینا ہو تو پیار اور محبت سے دو۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
وَاَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ ۟۠
اور اپنے رب کی نعمتوں کو بیان کرتا ره.(1)
(1) یعنی اللہ نے تجھ پر جو احسانات کئے ہیں، مثلاً ہدایت اور رسالت ونبوت سے نوازا، یتیمی کے باوجود تیری کفالت وسرپرستی کا انتظام کیا۔ تجھے قناعت وتونگری عطا کی وغیرہ۔ انہیں جذبات تشکر وممنونیت کے ساتھ بیان کرتا رہ۔ اس سے معلوم ہوا کہ اللہ کے انعامات کا تذکرہ اور ان کا اظہار اللہ کو پسند ہے لیکن تکبر اور فخر کے طور پر نہیں بلکہ اللہ کے فضل وکرم اور اس کے احسان سے زیر بار ہوتے ہوئے اور اس کی قدرت وطاقت سے ڈرتے ہوئے کہ کہیں وہ ہمیں ان نعمتوں سے محروم نہ کر دے۔
የአረብኛ ቁርኣን ማብራሪያ:
 
የይዘት ትርጉም ምዕራፍ: ሱረቱ አድ ዱሓ
የምዕራፎች ማውጫ የገፅ ቁጥር
 
የቅዱስ ቁርዓን ይዘት ትርጉም - የ ኡርዱ ቋንቋ ትርጉም - የትርጉሞች ማዉጫ

ወደ ኡርዱኛ በሙሓመድ ኢብራሂም ጆናክሬ የተተረጎመ የቁርዓን ትርጉም። በሩዋድ የትርጉም ማእከልም ተቆጣጣሪነት ማስተካከያ ተደርጎበታል። ዋናው የትርጉም ቅጅም ለአስተያየቶች፣ ተከታታይ ግምገማ እና መሻሻል ቀርቧል።

መዝጋት